دنیا بھر میں خرگوش کی 180+ نسلیں ہیں – ان نسلوں کو کانوں، بالوں کی لمبائی اور خرگوش کے سائز سے فرق  کیا جاتا ہے۔ ہر نسل کی بہت سی خصوصیات ہیں۔

رات کے وقت نہیں، خرگوش دن میں سوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خرگوش کریپسکولر ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ صبح اور شام کے وقت سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

خرگوش حلال جانور ہے۔ اس لیے چاہیے کہ خرگوش کا گوشت استعمال کیا جائے یہ اسلامی تعلیمات کے پیش نظر حلال ہے۔ بلکہ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ماہرین کے مطابق خرگوش کے گوشت میں دوسرے جانوروں کے مقابلے میں پروٹین کیلشیم، وٹامنز زیادہ اور چکنائی اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے۔ آج کل خرگوش کے بالوں سے مختلف اقسام کے ملبوسات اور دیگر اشیائے ضرورت بھی بنائی جا رہی ہیں

احادیث مبارکہ

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ سے خرگوش کا گوشت تناول فرمانا ثابت ہے۔ آئیے آپ کو خرگوش کے گوشت کے حلال ہونے کے حوالے سے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی بتاتے ہیں۔ تاکہ آپ کی بہتر طور پر اصلاح ہو سکے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے خرگوش کو بھگایا اور پھر سب لوگ اس کے پیچھے دوڑتے دوڑتے تھک گئے۔

تو میں نے اسے پکڑ لیا اور لے کر حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔ انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی سرین یا دونوں رانے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیج دیں۔ ان کا بیان ہے کہ کوئی شک نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں قبول کیا

صحیح بخاری اور صحیح مسلم۔

اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ خرگوش کا گوشت حلال ہے اور تمام اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے

 Rabbitخرگوش پالتو جانور

جہاں تک اس کو گھر میں پالنے کی بات ہے تو اس کو گھر میں پالا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ ایک حلال جانور ہے۔ اور بڑی تیزی سے اپنی نسل بڑھاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ مادہ خرگوش ایک بار میں دو سے آٹھ بچے پیدا کرتی ہے۔ زیادہ تر خرگوش کی اقسام زمین میں بل یا سرنگ بنا کر گرہوں کی شکل میں رہتے ہیں اس کے کان تقریبا دس سینٹی میٹر تک لمبے ہو سکتے ہیں اپنے لمبے کانوں کی وجہ سے یہ ہلکی سی آہٹ کو بھی سن لیتا ہے یہ تقریبا اپنے چاروں طرف دیکھ سکتا ہے اس کے اٹھائیس دانت ہوتے ہیں جو سامنے والے چار دانت چار اوپر والے اور چار نیچے والے کی صورت میں آگے پیچھے ہوتے ہیں۔

نر خرگوش کو bux اور مادہ خرگوش کو doze کہتے ہیں خرگوش کے بچے بغیر بالوں کے پیدا ہوتے ہیں اور ان کو کٹس کہا جاتا ہے۔ خرگوش سبز رنگ کے پتوں والے پودوں کو کھانا زیادہ تر پسند کرتے ہیں۔ ان کی سب سے پسندیدہ Rabbitسبزی گاجر ہے۔ ہمارے ملک میں خرگوش کو شوق کے طور پر پالا جاتا ہے۔

اگر اس کو تجارتی پیمانے پر پالا جائے تو ایک اچھی آمدن کا ذریعہ بنے گا خرگوش کو بہت کم خوراک اور جگہ کی  ضرورت ہوتی ہے

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here