Try Hard Vector Art, Icons, and Graphics for Free Download

ایک بلی کافی عرصے سے ایک چوہے کو کھانا چاہ رہی  تھی ۔چوہا بہت ذہین اور سمجھدار تھا۔وہ کسی بھی طرح بلی کے قابو میں نہیں آرہا تھا۔

ایک دن بلی نے چوہے کو قابو کرنے کے لیے ایک پلان بنایا ۔بلی پنیر کا ایک بڑا سا ٹکڑا لائی اور اسے چوہے کے بل اور سامنے والی دیوار کے درمیان رکھ دیا

،اب بلی نے پیار سے چوہے کو آواز دی

“دیکھو تو میں تمہارے لیے کیا لائی ہوں۔

چوہے نے بل سے منہ نکال کر پنیر کو دیکھا تو منہ میں پانی بھر آیا ۔بلی نے چوہے کی طرف دیکھا اور بولی آؤ چوہے میاں ایک کھیل کھیلیں اگر تم اپنے بل سے نکل کر چند فٹ دور اس دیوار کو چھو لو تو یہ پنیر تمھارا انعام ہوگا۔

چوہے نے کچھ دیر سوچا اور بولا بی بلی یہ تمھاری کوئی چال ہے کیونکہ فاصلہ کم ہے اور انعام بڑا ہے اس لیے میں اس انعام کو لینے سے باز آیا

شارٹ کٹ اور آسان راستوں کی تلاش میں رہنے والے ہمیشہ گھاٹا کھاتے ہیں۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here