ایک بادشاہ کے ہاں بہت عرصہ کے بعد بیٹی پیدا ہوئی ،بیٹی کی پیدائش کے موقع پر اس نے ایک عجیب منت مانگی کہ جب میں اپنی بیٹی کی شادی کروں گا تو اسے تمام دنیا کے زروں جتنا جہیز دوں گا
وقت گزرتا گیا بیٹی بڑی ہوتی گئی بادشاہ اپنی لاڈلی بیٹی کی جہیز میں دنیا کی ہر شے کو شامل کرتا گیا ۔ مگر وقت نے پلٹا کھا یا ۔ایک دوسرے ملک کے بادشاہ نے اس ملک پر حملہ کر کے شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
۔تمام شہر تباہ کر دیا گیا ،باشاہ کسی طرح اپنی اور اپنے خاندان کو بچا کر وہاں سے نکل آیا اور عام آدمی کی زندگی گزارنے لگا۔ پھر جب اس کی بیٹی کی شادی کا سلسلہ شروع ہوا تو بادشاہ پریشان ہوگیا کہ میرے پاس تو کچھ نہیں بچا اب میں اپنی منت کیسے پوری کروں ۔
اسی پریشانی وہ حضرت احمد بن حنبل کے پاس گیا اور اپنی بات بیان کی ۔اسکی بات سن کر احمد بن حنبل نے مسکرا کر جواب دیا کہ نادان تیرے گھر میں ساری کائنات کا خزانہ پڑا ہے ،قرآن پاک جس میں اللہ نے ایک ایک ذرے کی نشاندہی کی ہے جا جاکر اپنی بیٹی کو قرآن تحفہ میں دے گویا تو نے ساری کائنات اپنی بیٹی کو دے دی ۔
یوں اس شخص کی منت پوری ہوئی
آج ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں دنیا کی دولت کے لیے جب کے خزانے کی کنجی قرآن کی صورت میں ہمارے پاس ہے اللہ ہمیں قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین